اعلی معیار کی معیاری اشیاء سستے داموں فراہم  کرنے  کیلئے  سہولت بازاروں کی  نگرانی جاری رکھی جائے  ؛ کمشنر گوجرانوالا ڈویژن سید گلزار  حسین

89

نارووال،05 جنوری ( اے پی پی): کمشنر گوجرانوالا ڈویژن سید گلزار  حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو اعلی معیار کی معیاری اشیاء سستے داموں فراہم  کرنے کے لئے سہولت بازاروں کی  نگرانی جاری رکھی جائے  اور انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات پر عملدرآمد نہ کئے جانے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ان خیالات کا  اظہار  انہوں نے دورہ نارووال کے موقع پر ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،  کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے کہا کہ اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے والے تاجر اور دکاندار کسی  رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام پرائس مجسٹریٹس باقاعدگی کے ساتھ سہولت بازاروں کا دورہ کریں اور انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ اشیاء ضروریہ کے نرخ ناموں کی دستیابی یقینی بنائیں۔

 ڈپٹی کمشنر نارووال ظہیرالحسن نے اس موقع پر نومبر اور دسمبر کے مہینوں میں نارووال میں پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طور پر 31492 مقامات پر چھاپے مارے گئے  اور مقرر درخواست سے زائد وصولی پر 1930 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی اور پچیس دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے اور 34 لاکھ 48 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا۔

 کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے کہا کہ نارووال میں قائم کئے گئے سات سہولت  بازاروں میں سے تین سہولت  بازاروں کو جاری رکھا جائے، اس موقع پر محکمہ ہائی ویز ،پبلک ہیلتھ ،لوکل گورنمنٹ ،زراعت ،سوشل ویلفیئر و دیگر مختلف سرکاری محکموں کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے بھی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کو آگاہ کیا گیا۔

اجلاس  میں ڈپٹی کمشنر نارووال ظہیر حسن اسسٹنٹ کمشنر سیدہ تہنیت بخاری،ڈی او انڈسٹریز و فوکل پرسن پرائسز ذیشان نیاز کے علاوہ ڈی ڈی ڈویلپمنٹ آصف محمود،ایکسینز ہائی ویز محمد سمیع اللہ،ایکسین پبلک ہیلتھ عاشق علی،ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ محمد احمد,ڈی ای او ریسکیو 1122عدنان نواز ,سول ڈیفنس آفیسر عاصم ریاض واہلہ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری محمد عارف،اے ڈی ماحولیات حمید اخترسمیت تحصیل و میونسپل کمیٹیز کے افسران دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔