اوکاڑہ؛تھانہ راوی پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

99

اوکاڑہ،16جنوری(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کے احکامات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف  مہم جاری ہے۔

 تھانہ راوی پولیس نے عمران نامی ملزم کو منشیات فروشی کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے 18لیٹر شراب برآمد کرکےمقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 اہل علاقہ نے پولیس کی کارروائی کو سراہا ہے۔