ملتان؛وبائی وزیر اختر ملک نے بھینی میں  نئی سیوریج لائن  منصوبے کاافتتاح کردیا

107

ملتان، 16 جنوری(اے پی پی):صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نےوہاڑی روڈ موضع بھینی میں  نئی سیوریج لائن ڈالنے کے منصوبے کاافتتاح کردیا۔

 صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی دہلیز پر فراہمی اولین ترجیح ہے، نکاسی آب جیسی بنیادی سہولت سے محروم علاقوں کے مسائل حل ہونیوالے ہیں۔

ایم ڈی واساناصر اقبال نے کہا کہ منصوبے پر 8 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔انہوں نے کہا کہ 12,15,18اور24 انچ سائز کی 10 ہزار فٹ لائن ڈالی جائے گی۔