براڈ شیٹ سے کرپٹ اشرافیہ کی منی لانڈرنگ اور کرپشن بے نقاب ہوئی؛ مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر

57

لاہور، جنوری 13(اے پی پی): وزیر اعظم  کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ سے کرپٹ اشرافیہ اور ان کی منی لانڈرنگ بے نقاب ہوئی، انہوں نے اپنے دفاع کیلئے غلط بیانی سے کام لیا۔

بدھ کو یہاں لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ جب بھی این آر او یا ڈیل ہوئی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو فائدہ پہنچا۔ شریف خاندان نے پہلی ڈیل مشرف کے ساتھ کی اور بیرون ملک چلے گئے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کوئی فرق نہیں، دونوں نے ملک کو لوٹا جبکہ پیپلز پارٹی کی نظریاتی اساس ختم ہو چکی، اب نظریہ صرف لوٹ مار کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف  اے ٹی ایف  کے معاملے پر اپوزیشن نے کبھی عوام کیلئے ریلیف نہیں مانگا۔ مذاکرات کا حصہ رہا ہوں ، اپوزیشن نے صرف نیب قوانین ختم کرنے کی بات کی۔ یہ لوگ صرف ذاتی تحفظ چاہتے ہیں جبکہ  وہ بحث الگ ہے کہ براڈشیٹ نے نیب کو معاونت کی یا نہیں۔