سکھر،13جنوری (اے پی پی ): محکمہ خوراک میں کرپشن سکینڈل کی سماعت ہوئی ،احتساب عدالت سکھر نے ڈی ایف سی سانگھڑ منور آرائیں کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔نیب نے ملزم ڈی ایف سی سانگھڑ منور آرائیں کو پیر کے دن گرفتار کیا تھا۔
نیب کا کہنا ہے کہ ملزم نے کروڑوں روپے کی خرد برد کی ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے ، عدالت نے سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔











