سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت کرشنگ سیزن، اشیاء ضروریہ بالخصوص چینی کی قیمتوں اور دستیابی کیلئے جائزہ اجلاس  

61

لاہور13جنوری(اے پی پی): سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت کرشنگ سیزن، اشیاء ضروریہ بالخصوص چینی کی قیمتوں اور دستیابی کیلئے اہم  جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گنے کے کاشتکاروں کو انکی محنت کا پورا معاوضہ دلانے کیلئے پنجاب حکومت متحرک ہے۔ گنے کی غیرقانونی خریداری میں ملوث71مڈل مین گرفتار کیے گئے ہیں،164مقدمات درج کیے گئے۔266غیر قانونی کنڈے سیل کر دیئے گئے ہیں،  70افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں،تین لاکھ 20ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں

سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت میں اعتدال کیلئے اسکی درآمد کی اجازت دی جانی چاہئے، وزیر اعظم کا گندم درآمد کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا ہے، آٹے کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے۔

اس موقع پر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پھلوں،سبزیوں کی پیدا وار، طلب اور رسد سے متعلق پیشگی منصوبہ بندی کی جائے۔ اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مڈل مین کم قیمت پر گنا خرید کر کسانوں کا استحصال کرتے ہیں۔حکومت کاشتکاروں کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کریگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مڈل مینوں، غیر قانونی کنڈوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔ چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ اشیاء کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرکے صارفین کو لوٹنے والے مجرم ہیں، گنے کے کاشتکاروں کو شوگر ملوں کی جانب سے بروقت ادائیگی یقینی بنانے سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

صنعت، خوراک، زراعت کے سیکرٹریز، کمشنر لاہور،سی ای او اربن یونٹ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔