حسن ابدال؛ پولیس کاجرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ،06ملزمان گرفتار

87

حسن ابدال،16جنوری(اے پی پی) پولیس کاجرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،06ملزمان گرفتار کر لیے۔

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3200گرام چرس اور 10کپی شراب برآمد،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 03پسٹل 30بور معہ متعدد روند قبضہ میں لیے۔

ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری  ہے، جرائم پیشہ افرادکے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 06ملزمان گرفتار کر لیے۔

تھانہ اٹک خورد کی ٹیم نے ملزم گوہر علی  سے 10 عدد کپیاں دیسی شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سٹی حسن ا بدال کی ٹیم نے ملزم دانش  سے 2100 گرام چرس برآمد کی اور ملزم سلیمان  سے 1100 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ نیو ائیر پورٹ کی ٹیم نے ملزم دلاور خان سے 30بور پسٹل معہ روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ  رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ پنڈیگھیب کی ٹیم نے ملزم عابد حسین  سے 30بور پسٹل معہ روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ انجراء کی ٹیم نے ملزم محمد امان اکبری  سے 30 بور پسٹل معہ 3 ضرب روند برآمدکر کے ملزم کے خلاف اسلحہ  رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔