ملتان، 16جنوری(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے موضع مدینہ قادر پور راں میں سرکاری اراضی سے ریت اور مٹی چوری کرنیکی شکایت کا نوٹس لے لیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر آبگینے نے موضع مدینہ کا دورہ کیا۔موقع پر معلوم ہوا کہ سرکاری اراضی سے لاکھوں روپے مالیت کی ریت چوری کرکے فروخت کرنے کا سلسلہ کافی عرصہ سے جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر صدر کی درخواست پر ریت اور مٹی فروخت کرنے والے افراد منور گجر،نذیر گجر اور شاہنواز کے خلاف تھانہ قادر پور راں میں درج کر لیا گیا۔











