سکھر؛کرونا  وبا کے   باعث  دو ماہ سے   بند   تعلیمی ادارے کھل گئے،ماسک و سینیٹائیزر کا استعمال لازمی قرار

66

سکھر،18جنوری(اے پی پی ): سکھرسمیت ملک بھر میں تقریباً دوماہ تک بند رہنے کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں ، پہلے مرحلے میں اسکولوں ،کالجوں و یونیورسٹیوں میں نویں تا بارہویں جماعت اور اس سے اوپر کی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا  جبکہ  پرائمری و سیکنڈری تدریس کا آغاز یکم فروری سے ہوگا ۔

تعلیمی ادارے کھلنے کے پہلے روز اداروں میں حاضری معمول سے کم رہی ،تعلیمی ادارے کھلنے پر طلباءخوش اور ناراض بھی نظرآئے۔

 تعلیمی اداروں میں حکومتی ہدایات پرپہلے روز ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جارہا ہے ، اس کے علاو ہ    ماسک و سینٹائیزر کے استعمال کو یقینی بنایا جارہاہے۔