سکھر ؛سماجی تنظیم کے زیر اہتمام اجتماعی شادی کی تقریب،8 سے زائد غریب بچیوں کو رخصت کیا گیا

78

سکھر، 18جنوری (اے پی پی ): سماجی تنظیم کے زیر اہتمام اجتماعی شادی کی تقریب ، 8 سے زائد غریب بچیوں کو رخصت کیا گیا ۔ غریب اور بے سہارا آٹھ بچیو ں کی اجتماعی شادی کی تقریب سماجی تنظیم شیخ کمیونٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ سکھر کے چیئرمین یار محمد شیخ کی نگرانی میں منعقد ہوئی ۔

گلزار شیخ و دیگر سماجی راہنماﺅں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام افراد کو یتیم و بے سہارا بچیو ں کو رشتہ ازداوج میں منسلک کرنے کیلئے کوشش کرنی چاہئے۔

تقریب میں جاوید شیخ ، بھائی خان شیخ ، حاجی گلزار شیخ ، محمد بخش سمیت دیگر عہدے داروں اور دولہا دلہن کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔