سکھر :واپڈا ملازمین سیفٹی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں،سیپکو چیف کا سیمینار سے خطاب

69

سکھر،05جنوری (اے پی پی ) سیپکو چیف چوہدری محمد سلیم نے واپڈا ملازمین سے کہا ہے کہ وہ واپڈا سیفٹی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے واپڈا سب ڈویڑن بندر روڈ میں منعقدہ سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار  میں سیپکو چیف چوہدری محمد سلیم ، ریجنل چیئرمین نثار احمد شیخ ، سپرنیٹنڈنٹ انجنیئرفرحان بشیر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

ڈی ڈی سیفٹی عبدالحمید نے سیفٹی کے حوالہ سے شرکاءکو ہدایات بارے آگاہ کیا۔

 سیمینار میں واپڈا یونین کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی اور انہوں نے لائین مین/ ٹیکنیکل سٹاف کو واپڈا کی سیفٹی پالیسی پر مکمل عمل کرنے کی ہدایت کی۔

سیمینار سے سید زاہد حسین شاہ ، ولی محمد انصاری ، شجاعت حسین گھمرو ، دیدار حسین ، عقیل احمد جونیجو، غلام حسین پھلپوٹو ، خلیل احمد ڈومکی، مقصود حسین ملاح اور سید امجد حسین شاہ نے بھی خطاب کیا۔ریجنل سٹیئرنگ سنٹر کے سٹاف ستار میتلو، ندیم احمد کورائی اور دیگر نے بھی سیفٹی پالیسی کے حوالہ سے اپنے خیالات پیش کئے۔