سکھر: یکجہتی کشمیر اور دفاع پاکستان ریلیاں، پاک فوج زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے گونجتے رہے 

92

 

سکھر،17 جنوری (اے پی پی )سکھر شہر اور دیگر شہروں میں یکجہتی کشمیر اور دفاع پاکستان ریلیاں نکالی گئیں۔سول  سوسائٹی سکھر،شہری اتحاد ،پاکستان غریب عوام پارٹی سکھر،ینگ اتحاد سکھر،جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن اور دیگر تنظیموں نے یکجہتی کشمیر اور دفاع پاکستان ریلیاں نکالیں۔ ہزاروں مظاہرین کے ہاتھوں میں   بینر اور پلے کارڈ اٹھا  رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔

ریلی کے شرکا مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں راہنماﺅں نے خطاب کیا۔ریلی کے شرکاءپاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا رہے تھے، پورا شہر ایسے نعروں سے گونجتا رہا۔

خیرپور ، گھوٹکی ، شکارپور، کنب، روہڑی، پنو عاقل، میرپور ماتھیلو اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔ راہنماﺅں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،کشمیری بھائیوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی، ہم ان کے ساتھ ہیں۔