سکھر:روہڑی میں قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی ، ایک مسافر جاں بحق 

109

سکھر،17 جنوری (اے پی پی ): روہڑی میں قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی ، ایک مسافر جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق روہڑی میں قومی شاہراہ پر پیالہ ہوٹل کے مقام پر کراچی سے ماچھکو جانے والی مسافر کوچ تیزی سے موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک مسافر 32 سالہ لعل بخش ولد اللہ بخش موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ پانچ مسافر زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی ایمبولینس کے زریعے تعلقہ ہسپتال روہڑی منتقل کیا گیا ہے۔ جاں بحق اور زخمی مسافروں کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے۔زخمی مسافروں میں شفیق ولد شبیر احمد سولنگی، ظہور ولد غلام فرید ، خالد حسین ولد شیر محمد، شاہد ولد مہرالدین اور قربان شامل ہیں۔