صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ورکشاپس کا دورہ

87

لاہور،13جنوری(اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ورکشاپس کا دورہ کیا،ورکشاپس میں کھڑی کمپنی کی ناکارہ گاڑیوں پر برہمی کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر نے چلڈرن ہسپتال کے عقب میں واقع مین ورکشاپ، سنگیاں پل ورکشاپ اور ویلنشیا ٹاؤن ورکشاپ کا دورہ بھی کیا۔انہوں نے ورکشاپس کے دورہ کے دوران سٹاف کی حاضری بھی چیک کی جبکہ چئیرمین ایل ڈبلیوایم سی، سی ای او اور دیگر افسران بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔

صوبائی وزیر نے ورکشاپس میں کھڑی ناکارہ گاڑیوں کا آپریشنل کر نے کا حکم کیا۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ معمولی نقائص والی گاڑیوں کو 24 گھنٹے کے اندر آپریشنل کیا جائے۔آئندہ کسی ورکشاپ میں ناکارہ گاڑی نظر نہیں آنی چاہئی۔انہوں نے کہا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو 15 جنوری کی شام تک زیرو ویسٹ کا ہدف ہر صورت حاصلِ کرنا ہوگا۔ہدف کے حصول میں ناکام رہنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی جبکہ جو کام کرے گا وہی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں رہے گا۔کام چور اور  نکمے  اہلکاروں کی کمپنی میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کو کوڑا کرکٹ سے پاک کر کے صاف ستھرا شہر بنانا ہے۔

اے پی پی /لاہور/قرۃالعین