ملتان؛ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کےسپیشل سکواڈ  کا چوک ناگ شاہ میں صفائی آپریشن

100

ملتان، 15جنوری(اے پی پی ): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کےسپیشل سکواڈ  نے  چوک ناگ شاہ میں صفائی آپریشن شروع، شجاع آباد سے آنیوالی شہر کی داخلی شاہراہ کی مثالی صفائی جاری و ساری ہے، چوک ناگ شاہ فلائی اوور کے اطراف اور شہر کے زیر تعمیر داخلی دروازے کی ستھرائی کا عمل جاری و ساری ہے۔

 چوکوں اور ڈیوائیڈرز کے ساتھ خوبصورتی کے لئے چونے کی لائنیں لگائی جارہی ہیں لاہور سے آنیوالے انٹری پوائنٹس پر آج  بھی صفائی کا عمل جاری ہے ،کمپنی ورکرز کو کھاد فیکٹری سے چوک کمہارانوالہ تک اعلیٰ صفائی کا ہدف دے دیا گیا ہے۔ نماز جمعہ کے پیش نظر شہر کی بڑی جامع مساجد میں بھی خصوصی صفائی کر دی گئی ہیں، مساجد کے باہر پانی کا چھڑکاو اور لائم لائننگ کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔