موجودہ حکومت نے اقلیتی امور کا علیحدہ محکمہ قائم کیا ہے،وزیراعلیٰ  بلوچستان    کی ڈاکٹر شعیب سڈل  سےبات چیت

122

کوئٹہ ،14جنوری  (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سےکو ئٹہ میں چیئرمین ون مین کمیشن ڈاکٹر شعیب سڈل کی ملاقات۔ ملاقات میں صوبے میں اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال گیا ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ اقلیتوں کا بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے۔اورصوبائی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کو خصوصی اہمیت دیتی ہے ملاقات میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار، پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور دنیش کمار اور سیکرٹری اقلیتی امور عبدالفتح بھنگر شریک تھے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، سماجی ومعاشی بہتری کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے مختص پانچ فیصد کوٹہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا ہے۔وزیر اعلی بلوچستان نے مزید کہا کہ اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں اور فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ موجودہ حکومت نے اقلیتی امور کا علیحدہ محکمہ قائم کیا ہے۔ آئندہ پی ایس ڈی پی میں اقلیتی برادری کے لیے نئے ترقیاتی منصوبے شامل کریں گے انہوں نے کہا کہ۔ بلوچستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کی صورتحال مثالی ہے۔ چیئرمین ون مین کمیشن کی اقلیتوں کے حوالے سے حکومت بلوچستان کے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف سپریم کورٹ کے احکامات کے تناظر میں ون مین کمیشن جنوری 2019 میں تشکیل دیا گیا تھا۔ڈاکٹر شعیب سڈل اقلیتی برادری کسی بھی مسئلے کی صورت میں کمیشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔