کمشنر ملتان  کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ، صفائی کی صورتحال، تجاوزات ، وال چاکنگ کا جائزہ

68

ملتان، 14 جنوری(اے پی پی ):کمشنر جاوید اختر محمود کا شہر کے مختلف مقامات کا ہنگامی دورہ ، کمشنر   ملتان نے شہر میں صفائی کی صورتحال، تجاوزات ، وال چاکنگ کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر جاوید اختر محمود نے کہا کہ آفس میں دیئے گئے احکامات کی فیلڈ میں از خود مانیٹرنگ کرتا ہوں۔ اس  کے علاوہ کمشنر نے کمہارانوالہ چوک پر تجاوزات، صفائی کی ناقص صورتحال پر ناراضگی کا اظہار کیا  اور  کمشنر نے تجاوزات کے مستقل خاتمے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کرنے کا حکم بھی دیا۔

 کمشنر نے کمہارانوالہ ، ایم اے جناح چوکوں کی اپ گریڈیشن کا حکم بھی دیا، جاوید اختر محمود نے کہا چوکوں کی سائڈ پر خالی مقامات پر گزیبو بنایا جائے ۔ شہر کے تمام خالی میڈینز پر شجرکاری کی جائے جبکہ  کوڑا پھینکنے والوں پر جرمانے، تجاوزات مافیا کا مال ضبط کیا جائے۔

جاوید اختر محمود نے کہا  کہ شہر کا حسن بگاڑنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، تجاوزات مافیا کی سرکوبی کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں۔