پشاور؛باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں 160 بیڈز پر مشتمل نئے میڈیکل وارڈ کا افتتاح 

53

پشاور، 13 جنوری(اے پی پی): وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں 160 بیڈز پر مشتمل نئے میڈیکل وارڈ کا افتتاح کردیا ہے  جسے 1389 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی اور اسپیکر قومی اسمبلی نے ہیلتھ انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائینسز کا بھی سنگ بنیاد رکھا اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا بھی  افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر صوبائی وزراء شہرام تراکئی اور تیمور سلیم جھگڑا بھی موجود تھے۔