پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج، وزیر داخلہ کا  وزارت داخلہ میں قائم کنٹرول روم  سے صورتحال خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ

67

اسلام آباد،19جنوری  (اے پی پی): پی ڈی ایم کا  الیکشن کمیشن کے باہر  احتجاج  ، وزیر داخلہ شیخ رشید  نے  وزارت داخلہ میں قائم  کنٹرول روم  سے  صورتحال خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ شیخ رشید نے  سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر  کے ہمراہ کنٹرول روم کا دورہ  کیا ۔ کنٹرول روم میں سہولیات کا جائزہ لیا  اور کنٹرول روم سے اسلام آباد کو مانیٹر کیا جائے گا ۔

 اس موقع پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہر میں امن وامان بحال رکھنے کے لیے  ہر چیز پر نظر رکھی جائے گی ۔ کیمروں سے اسلام آباد کے داخلی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کی اجازت ہے ۔ شاہراہ دستور پر پہلی دفعہ اجازت دی گئی ہے۔ امید ہے پی ڈی ایم الیکشن کمشن کے باہر  احتجاج کو پر امن رکھے گی  ۔