گھوٹکی؛ اوباڑو میں23 قوم پرست کارکن قومی دھارے میں شامل،پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے

140

گھوٹکی،17جنوری(اے پی پی): نیشنل پریس کلب اوباڑو میں 23 کارکنوں نے قوم پرست تنظیموں کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا،کارکنوں کا تعلق کالعدم جسسم، جسقم تنظيوں سے تھا۔

اراکین قومی پرچم تھامے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ بادکے نعرے لگاتے ہوئے پریس کلب پہنچے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھٹکے ہوئے تھے  اب  راہ راست پر آگئے ہیں، پاکستان کی سلامتی کے لئے اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔