صوابی؛شہید اے ایس پی سلمان آیاز کی 15ویں برسی نہایت عقیدت اور احترام سے منائی گئی

78

صوابی ، 17 جنوری(اے پی پی ) : شہید اے ایس پی سلمان آیاز کی 15ویں برسی نہایت عقیدت اور احترام سے منائی گئی۔   پولیس  کے دستے نے شہید کے قبر پر سلامی پیش کی۔اس موقع پر آر پی او مردان شیر اکبر اور دیگر آفیسران  نے شہید اے ایس پی سلمان آیاز کے قبر پر  پھولوں کی چادر چڑائی اور انہیں حراج تحسین پیش کی۔

اس موقع پر تمام سیاسی و سماجی معزیزین رشتہ دار وارثان، علمائے کرام ہر مکتب و فکر کے اشخاص موجود تھے اور مسجد امام نے شہید کی خوبصورت داستان بیان کرکے انکی شہادت پر فخر کی اور ان کی شہادت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی شہادت دنیا کے عوام کے لئے ایک انمول تحفہ ہے کیونکہ جب اس شہید کی قبر دوسرے جگہ منتقل کیا جا رہا تھا اس وقت ان کے شہادت کے 8سال گزر چکے تھے مگر پھر بھی ان کے وہی کا وہی خوبصورت چہرہ امانت سلامت تھا، خیرانگی کی یہ بات تھی کہ اس کا سبز کپڑہ بھی وہی جیسا تھا،انہوں نے اجتماعی فاتح خوانی کرکے ملک و قوم کی سالمیت کی دعا کی گئی۔

یاد رہے کہ 2006ء میں اے ایس پی سلمان آیاز شہید نے اپنے مشن کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،آپ کی شہادت صرف محکمہ پولیس کے لئے نہیں بلکہ تمام عالم کے لئے فخر کی بات ہے۔

اس موقع پر آر پی او  شیر اکبر ، ایس پی انوسٹیگیشن  بنارس خان ، ایس پی کامران خان , ،پاک آرمی آفیسرز،ریٹارئرڈ بریگڈئیر آیاز خان،ڈی ایس پی رزڑ پشم گل خان,ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹر نورالامین خان,  و ایس ایچ او صوابی فاروق خان,ٹریفک انچارج جناب علی خان اور دیگر کثیر آفسران موجود تھے ۔