گھوٹکی،15 جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اوباڑو میں نادرا آفس کا آن لائن افتتاح کر دیا۔
تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی سردار شہر یار خان شر اور سدرہ عمران نے ربن کاٹ کر افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ27 نومبر کو اوباڑو دورے کے دوران کیا گیا، وعدہ آج پورا کیا ہے۔
رکن سندھ اسمبلی شہر یار خان شرنے کہا کہ اوباڑو کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا،جلد دیگر منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا۔
سدرہ عمران نے کہا کہ شہر یار خان شر کی درخواست پر آج ایک ماہ میں عمل کرتے ہوئے وعدہ پورا کیا ہے، عمران کے دل کے قریب اگر کوئی صوبہ ہے تو وہ سندھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں جلد ریلوے، یونیورسٹی، ہیلتھ سینٹروں پر کام شروع کیا جائے گا۔











