المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی یتیم بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے؛ ٹرسٹی عبد الغفار سعیدی

118

گھوٹکی، 28 فروری(اے پی پی ): المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے ٹرسٹی عبد الغفار سعیدی نے اندورن سندھ دورے کے دوران نیشنل پریس کلب اوباڑو میں پاکستان ملک فاؤنڈیشن صوبہ سندھ کے صدر سیٹھ ملک محمد اقبال، ملک اتحاد فاؤنڈیشن اوباڑو کے صدر نذیر احمد ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی تعلیم صحت کے ساتھ ساتھ یتیم بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کے تحت گذشتہ چار سالوں سے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے مائے ہوم الصطفی سینٹر کا قیام عمل لایا گیا ہے جس میں 150 سے زائد بچے دینی اور دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ وکیشنل ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں جبکہ اب المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی نے دوسرے مرحلے میں مزید 150 بچوں کی رجسٹریشن کا مرحلہ شروع کر دیا ہے جس میں 4 سے 8 سال کے یتیم بچوں کو مفت تعلیم، رہائش اور دیگر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ میٹرک پاس بچوں کو وکیشنل ٹریننگ کے ذریعے مختلف ہنر سیکھائے جائیں گے تاکہ مائے ہوم المصطفیٰ سے تعلیم حاصل کر کے اپنا اور اپنے گھر والوں کا سہارا بن کر اپنا مستقبل سوار سکیں۔

 اس موقع پر انکے ہمراہ پاکستان ملک فاؤنڈیشن کراچی کے رہنما ملک کریم الدین ، ملک اتحاد فاؤنڈیشن اوباڑو کے صدر نذیر احمد ملک، اکرم ملک، ملک عدنان ، حاجی انور ملک، و دیگر موجود تھے۔