صوبائی وزیروومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ کی ملتان آمد

88

ملتان24فروری(اے پی پی ):آشفہ ریاض فتیانہ کی وومن یونیورسٹی ملتان میں دختران پاکستان کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار میں شرکت کی صوبائی وزیر آشفہ ریاض نے کہا کہ طالبات ہمارا اثاثہ اور مستقبل ہیں،اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوائیں اور کہا پاکستان کی بنیادوں میں خواتین کے لہو پر ہمیں فخر ہےوومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ خواتین کی فلاح و بہبود کے سرگرم عمل ہےوزیر وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ طالبات اپنی زندگی کا مقصد ضرور بنائیں اور اسکے حصول کے لیے توانائیاں وقف کریں زندگی کے مقصد کے حصول کے دوران مشکلات بھی آئیں گئیں،صبر سے انکا مقابلہ کریں،وزیر وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا کہ جس قوم نے عورت کو مقام نہیں دیا وہ ہمیشہ ترقی میں پیچھے رہیں صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ کی وومن یونیورسٹی ملتان میں مدر ڈے کئیر سنٹر کے قیام کا بھی اعلان کیا صوبائی وزیر نےمدر ڈے کئیر سنٹر کے لئے50 لاکھ کا چیک وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کے حوالے کیاآشفہ ریاض فتیانہ نے وومن یونیورسٹی کی سٹوڈنٹس کونسل کی ایگزیکٹو باڈی سے حلف بھی لیاصوبائی وزیر نے آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کی تصویری نمائش کا بھی افتتاح کیا وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ

وطن عزیز کے ہر شعبہ میں خواتین کی شمولیت قابل ستائش ہے اور کہا ہر کامیاب معاشرے میں خواتین کا کردار اہم ہوتا ہے جسے سراہنا ضروری ہےآشفہ ریاض فتیانہ نے وومن یونیورسٹی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات میں شیلڈز بھی تقسیم کیں صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ کی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں پاکستان کی تقافتی شناخت بارے سیمینار میں بھی شرکت کی

آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا کہ پاکستانی کلچر ایک گلدستہ کی مائند ہے،ہم سب اسکا حصہ ہیں

ہر پاکستانی ملک کا سفیر ہے،اس کے پر امن امیج کی تشہیر کے لئے طلباء و طالبات آگے آئیں آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا ہمارا آئین مساوی حقوق کا علمبردار ہے،یہاں ہر شہری کو مکمل آزادی حاصل ہےسیمینار میں وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کندی نے صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ کو اپنی کتب بھی پیش کئیں وزیر وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان کیمپس بھی گئیں صوبائی وزیر کی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں کیپسٹی بلڈنگ بارے ورکشاپ میں بھی شرکت کی۔