ملتان :پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے سا ؤ درن بائی پاس پر شجر کاری کا فیصلہ کر لیا ہے

110

ملتان،24 فروری (اے پی پی )؛ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے سا ؤ درن بائی پاس پر شجر کاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں 750درخت لگائیں جائے گے۔ پلکن ایونیو نادرن پائی پاس کی طرح سایہ دار درختوں سے آراستہ کیا جائے گا۔ اندرون شہر فصیل کے گرد بھی درخت لگا کر خوبصورت بنائیں  گے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نے ان خیالات کا اظہار دہلی گیٹ چوک اور ناردن بائی پاس کے دورہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر چیئر مین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ بھی موجود تھے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ کمشنر ملتان کی زیر نگرانی شہر کی معروف شاہراہوں وگرین بیلٹس پر بارہ فٹ سے زائد سایہ دار درختوں کی شجر کاری کا سلسلہ جاری ہے۔ سیڈران بائی پاس پر بھی جلد سات سو زائد بڑے درخت لگائیں گے۔ شہر کے گرد دروازوں سے ملحقہ جاگیرں کو خوبصورت بنائیں گے۔ اندرون شہر کی خوبصورتی کے لیئے بھی اقدامات کریں گے۔ اس موقع پر اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کامیابی سے جاری ہے۔ وزیراعظم کے وژن کو عملی جامعہ پہنا رہے ہیں۔ پارکو اور گرین بیلٹس کو سر سبز وشاداب بنائیں گے۔