اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال کی ہدائت پر تحصیلدار حسن اختر نے اسپیشل ایجو کیشن سنٹر کا اچانک دورہ

65

نوشہرہ ورکاں،09 مارچ ( اے پی پی): گورنمنٹ اسپیشل ایجو کیشن سکول نوشہرہ ورکاں کے مسائل کے حل کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال کی فون پر کی گئی درخواست پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف نے فوری ایکشن لیتے ھوئے بجلی اور ٹرانسپورٹ کی بحالی کے لیے حکم جاری کر دیا ہے ۔

گورنمنٹ اسپیشل ایجو کیشن سنٹر نوشہرہ ورکاں میں 121 نابینا۔ معزور۔اور گونگے بہرے بچے اور بچیاں زیر تعلیم ہیں اور سنٹر میں طلباء کے لیے موجود دو گاڑیوں میں سے ایک خراب اور پونے سات لاکھ تیل کے بقایا جات کی وجہ سے طلباء کو مفت سفری سہولت کئی ماہ بند اور دو لاکھ بجلی کا بل بقایا ھونے پر بجلی کا میٹر منقطع ھو چکا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال نے سنٹر کے ھیڈ ماسٹر اشرف بھٹی کو طلب کر کے مسائل بارے آگاھی لی اور گاڑیوں کے لیے تیل کی سپلائی اور بجلی کے میٹر کی بحالی بارے اقدامات کو عملی شکل دی۔اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال کی ہدائت پر تحصیلدار حسن اختر نے اسپیشل ایجو کیشن سنٹر کا اچانک دورہ کیا عملہ کی حاضری پوری جبکہ سفری سہولت نہ ھونے کی بنا پر 20 کے قریب مقامی طلباء کی حاضری دکھائی دی۔اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال کا کہنا ھے تمام اداروں کے ملازمین اپنی زمہ داریوں کا احساس کریں اور غفلت و لا پرواھی کے زمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیےجانے کا آغاز کیا جا رھا ھے۔