اوکاڑہ؛تھانہ شیر گڑھ  پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 رکنی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا

23

اوکاڑہ،29مارچ(اے پی پی):  پولیس کی خصوصی ٹیم نے روایتی اور سائنسی طریقہ کار کے ذریعے ڈکیتی کرنے کی نیت سے چھپے ہوئے 7 رکنی خطرناک ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں محمد اسلم ولد ولی محمد سرغنہ گینگ ، پرویز ولدعبدالغفور

 ،سعید عرف صدی ، گلزار ولد اللہ دتہ ،نعمان عرف نومی ،محمد امجد اور بابر علی شامل ہیں۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اکٹھے ہوکر رات کو مین روڈ و لنک روڈ پرکار/موٹرسائیکل روک کر ڈکیتی ،رابری کیساتھ  نقدی رقم ، موبائل فون چھیننے، نقب لگا کر لوگوں کے گھروں اور دوکان میں واردات کرنے اور مال مویشی چوری کرنا تسلیم کیا۔

ملزمان سے اسلحہ آتشیں ایک عدد کلاشنکوف ،ایک عدد رائفل،2عدد 7mm اور 3 عدد پسٹل برآمد ہوئے۔کامیاب کارروائی پر ڈی پی او فیصل شہزاد نے پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔