ملتان میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ،9 لاکھ بچوں کو  قطرے پلائے جائیں گے

21

ملتان ، 29 ملتان (اے پی پی ): ضلع ملتان میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے،مہم 2اپریل تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے9 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کسی بڑے ہسپتال کے بجائے جھگیوں میں جاکر خانہ بدوشوں کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔

 گھر گھر پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لئے2408 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ 476 ایریا انچارج اور140 یوسی ایم اووز پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کریں گے۔

اس  حوالے سے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ  ماضی کی روایات سے ہٹ کر اس بار منفرد انداز سے ضلع میں پولیو مہم کا آغاز کیا ہے۔