مانسہرہ،30مارچ(اے پی پی): انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز بھی بچوں کو پولیو کے قطرے کورونا ایس او پیز کے تحت پلائے جا رہے ہیں، مہم کے دوران ضلع بھر میں 2لاکھ 95 سے زائد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
انسداد پولیو مہم کے لئیے 1203 ٹیمیں کام کررہی ہیں جن میں سے 1072 موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو قطرے پلائیں گی جبکہ 80 ٹیمیں مختلف صحت کے مراکز پر تعینات ہیں۔ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئیے 633 پولیس اہلکار تعنیات کئے گئے ہیں اور کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے۔











