ملتان : جھوک لشکر میں قبضہ مافیا سے 233 کنال زمین واگزار کرالی گئی ، مالیت 15کروڑ روپے  ہے

32

ملتان،30 مارچ (اے پی پی ): وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر قبضہ مافیا کے خلاف ایک اور کامیاب آپریشن  ،تحصیل صدر ملتان کے علاقے جھوک لشکر میں قبضہ مافیا سے 233 کنال زمین واگزار کرالی گئی ہے۔ واگزار کرائی گئی زرخیرز زمین کی مالیت 15کروڑ روپے بنتی ہے ۔

آپریشن ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر صدر آبگینے خان نے آپریشن کی قیادت کی اور پولیس کی بھاری نفری،سول ڈیفنس فورس اور ریونیو سٹاف بھی انکے ہمراہ تھا ۔

ڈی سی علی شہزاد نے قابضین سے زیرقبضہ زمین کا تاوان وصول کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو قبضہ مافیا سے ایک ایک انچ زمین واگزار کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔