میں سندھ کی عوام کو درپیش مسائل میں انکی جنگ لڑتا ہوں، اس لئے سندھ حکومت میری آواز دبانا چاہتی تھی، حلیم عادل

38

 

حیدرآباد ، 31مارچ (اے  پی پی): قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کا کارکنوں کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا۔  اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ انہیں عدالتوں،جیلوں کے چکر لگوائے جا رہے تھے اور آج وہی مخالفین ڈیڑھ ہزار کلومیٹر کا سفر کر کے  خودحاضریاں لگوا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج مخالفین کی پیشیاں شروع ہوچکی ہیں. انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کو معاشی دہشتگردوں نے دہشتگرد بنا  کرپیش کیا تھا مگر اب سب سے ایک ایک روپے کا حساب لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے اربوں روپے ہڑپ کئے گئے آج ان کا حساب ہورہا ہے. سندھ کی عوام کے پانی، صحت، تعلیم کا پیسا بھی سندھ حکومت کھاگئی، سندھ کی عوام کی بنیادی سہولیات کا پیسا بھی سندھ حکومت کھا گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  میں سندھ کی عوام کو درپیش مسائل میں انکی جنگ لڑتا ہوں اس لئے سندھ حکومت میری آواز دبانا چاہتی تھی، تاہم میرے اور میرے کارکنوں کے جذبات مضبوط ہوئے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پولیس آرڈر 2019 کے بعد سندھ پولیس ان کی غلام  بن چکی ہے،  ٹرانسفر پوسٹنگ میں بھتہ ملتا ہے ، لالچ میں ہوتی ہے،  پولیس ایرانی تیل چلانے میں ملوث ہے، سندھ کا سسٹم تباہ کر دیا ہے ۔ایریگیشن کی زمینوں پر قبضے جاری ہیں، ایریگیشن کے نام پر غریبوں کی جھونپڑیاں گرائی جارہی ہیں، بڑئے بڑئے لوگوں کے بنگلے چھوڑے جارہے ہیں۔ سندوھ میں تبدیلی آتے آتے رہ گئی  ہے لیکن اب آنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین سمجھتے تھے حلیم عادل شیخ دبائیں گے بھاگ جائے گا پرمجھے کارکنوں اور میڈیا نے سپورٹ کیا ہے  اب  میں مضبوط ہوکر نکلا ہوں۔