نوجوان کھلاڑیوں کے لیے صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کرنا بہت ضروری ہے: رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان

127

ملتان 08 مارچ ( اے پی پی ): انٹر ڈویژنل تیکوانڈو نیشنل چیمپین شپ اختتام پذیر ہوگئی ڈسڑکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیرِ اہتمام تیکوانڈو ایسوسی ایشن کے تعاون سے جاری انٹر ڈویژنل نیشنل تیکوانڈو چیمپئن شپ سپورٹس جمنیزیم  ملتان میں ختم ہوگئی۔ اس چیمپین شپ میں پنجاب کے نو ڈویژن کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔اس چیمپئن شپ میں ملتان ڈویژن نے اوورآل پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کرنا بہت ضروری ہے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان اور تیکوانڈو ایسوسی ایشن کا چیمپئن شپ کا انعقاد کرنا قابل تحسین ہے. عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے کہا کہ آج کل کے افراتفری کے دور میں ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف مقابلہ جات کا انعقاد کریں. تاکہ ہمارے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کھل کر کرسکیں. تیکوانڈو ایسوسی ایشن کو مستقبل میں بھی اسی طرح تعاون کرتے رہیں گے. فائنل رزلٹ کے مطابق  ملتان کے عاقب محمود.احمد .اور تنویر شاہد .فیصل آباد کے فیصان. لاہور کے عرفان. سرگودھا کے فیضان. اور لاہور کے فرید نے مختلف وزن کی کیٹیگری میں گولڈ میڈل. گوجرانوالہ کے علی حسنین. فہد سہیل. حماد الرحمن. ملتان کے شرجیل. سرمد منیر. فیصل آباد کے غلام مصطفی. ڈیرہ غازی خان کے محمد جمشید. اور لاہور کے جلال نعیم نے سلور میڈل جبکہ لاہور کے عبداللہ.علی حمزہ. راولپنڈی کے احسن اقبال. مطاہر. عقیل صابر. بہاولپور کے محمد زبیر. حسن رضا. سرگودھا کے مدثر. محمد اکمل. حسنین معراج. اور عبدالرحمن. ڈیرہ غازی خان کے محمد جاوید. محمد اعجاز. فیصل آباد کے خرم نواز. ملتان کے راحیل نے براونز میڈل حاصل کیے. چیمپئن شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں اور آفیشلز میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے گئے۔