پاراچنار؛جشن ظہور امام مہدی عجل اللہ فرجہ شریف کے سلسلے میں بڑے جلسے کا اہتمام، ہزاروں افرادنے شرکت کی

44

پاراچنار،30مارچ(اے پی پی): مرکزی جامع مسجد  ميں جشن ظہور امام مہدی عجل اللہ فرجہ شریف کے سلسلے میں بڑے جلسے کا اہتمام کیا گيا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افرادنے شرکت کی

پاراچنار کے مرکزی جامع مسجد میں منعقدہ جلسے میں علمائے کرام علامہ فدا حسین مظاہری ، علامہ یوسف حسین ، علامہ باقر حیدری ، قبائلی عمائدین اور پاک فوج کے کمانڈنگ آفیسر کرنل جاوید الیاس ، پولیس افسران سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

 اس موقع پر  خطاب کرتے ہوئے  مقررین نے کہا کہ مسلمانوں کو مختلف قسم کے چیلنجوں کا سامنا ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ وہ اپنے اندرونی اختلافات بھلا کر اتحاد بین المسلمین کے ذریعے  بیرونی سازشوں کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ سیرت آئمہ اطہار اورحقیقی معنوں میں سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرکے اپنے امام کی خوشنودی حاصل کریں،  جشن ظہور مہدی عجل اللہ فرجہ شریف کے موقع پر شہر کو دلہن کی طرح سجادیا گيا تھا اور مقامی طور پر ایک روزہ سرکاری تعطیل کی گئی تھی۔