پنجاب بھر میں قبضہ مافیا سے ایک لاکھ 55 ہزار ایکڑ زمین واگزارکرالی گئی ہے؛ وزیراعلیٰ عثمان بزدار

22

لاہور، مارچ 31(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف  کی حکومت  ہرقسم کے مافیا کے خلاف سرگرم عمل ہے اور  عوام کے تحفظ کے لیے کام کر رہی ہے، پنجاب بھر میں قبضہ مافیا سے ایک لاکھ 55 ہزار ایکڑ زمین واگزار کرالی گئی ہے۔

بدھ کو یہاں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران  وزیر اعلی پنجاب کا کہنا  تھا کہ  شوگر مافیا، مہنگائی مافیا، قبضہ مافیا سب کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی گئی اور 403 ایف آئی آر پنجاب میں درج کی گئی ہیں جبکہ31 اضلاع میں کارروائی کے دوران 12ہزار 318 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرائی ہے اور 97 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف ایک ایک انچ زمین واگزار کرانے تک کارروائی جاری رہے گی، سرکاری اراضی واگزار کرا کے عوامی فلاح کے منصوبے لائیں گے۔