گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو میں دوران صفائی گیس سلنڈر پھٹ گیا

91

میر پور، 30 مارچ ( اےپی پی): میرپور ماتھیلو شہر میں سول کورٹ کے قریب برف کارخانے کی صفائی کے دوران خستہ حال گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔ کارخانے کی چھت کا کچھ حصہ بھی اڑ گیا جس کےنتیجے میں وہاں پر کام کرنے والے تین مزدور اور کارخانے کا مالک زخمی ہوگئے جن کو مقامی افراد نے ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا جہاں پر ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔