ترقیاتی منصوبوں کے اعلیٰ معیار کے مطابق بروقت تکمیل میری اولین  ترجیح  ہے: ڈپٹی کمشنر ملتان

27

ملتان، یکم اپریل(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے اعلیٰ معیار کے مطابق بروقت تکمیل میری اولین  ترجیح  ہے ،ترقیاتی منصوبوں میں روایتی تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، تمام محکمے مقررہ ٹائم فریم کو فالو کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت قومی تعمیر کے تمام محکموں کے افسران کا اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب میں ترجیحات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے انڈسٹریل اسٹیٹ میں تعمیر کئے گئے لیبر کمپلیکس کے992فلیٹس صنعتی کارکنوں کےحوالے کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے ادھورے کام مکمل کرنے کی تیاری کرلیں ۔ بجلی،گیس،سیوریج کے ادھورے کام فوری طور پر مکمل کئے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا لیبر ویلفئیر کمپلیکس میں شجرکاری کی جائے اور پارک کی تزئین و آرائش کی جائے اور ۔پورے لیبر کمپلیکس کی بہترین صفائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ لیبر کمپلیکس کے گراونڈ میں جمع ہونیوالے پانی کی نکاسی کی جائے ،شہر سے مظفرآباد جانے والے روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور مظفرآباد ایریا کی صفائی تسلسل کے ساتھ کی جائے

اجلاس میں اے ڈی سیز قمرالزمان قیصرانی، رانا اخلاق احمد خان ،محمد طیب خان اور  اسسٹنٹ کمشنرز خواجہ عمیر محمود، آبگینے خان سمیت ڈی جی پی ایچ اے، ڈی ایم ڈی واسا،ایکسین بلڈنگ  بھی شریک ہوئے۔