سستا رمضان بازار حکومت کی عوام دوستی کامنہ بولتا ثبوت ہے: سیکرٹری لٹریسی پنجاب سمیرا صمد

42

اوکاڑہ،07مئی(اے پی پی ):سیکرٹری لٹریسی پنجاب سمیرا صمد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ماہ رمضان میں اشیاء خورد ونوش  کی قیمتوں میں جو ریلف دیا ہے یہ حکومت کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور خصوصا اوکاڑہ میں ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر مارکیٹ کمیٹی اور دیگر محکموں کا عملہ ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئےسستارمضان  بازاروں میں صبح سے شام تک جومعیاری اورتازہ اشیاء خورد ونوش کی فراہمی اور عوام کی سہولیات کے لئے فرائض منصبی ادا کر رہا ہے وہ قابل ستائش ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضیاء شہید لائبریری کے احاطہ میں لگائے گئے سستا رمضان بازار کے دورہ پر کیا۔سیکرٹری لٹریسی سمیرا صمد نے ماکیٹ کمیٹی کی فئیر پرائس شاپ اور دیگر اسٹالز کے معائنہ کے دوران اشیاء خورد ونوش کے معیار اور مارکیٹ سے کم ریٹس  پرفراہمی سے متعلق صارفین سے بھی تفصیلی معلومات کے بعد اطمینان کا اظہار کیا اور سستا رمضان بازار میں موسم گرما کے باوجود ذمہ داریاں نبھانے والوں کو سراہا۔

ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر احمد سعید منج،انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی و انچارج سستا رمضان بازارتنویر حیدر، سپرنٹنڈینٹ مارکیٹ کمیٹی ظہور بھٹی بھی موجود تھے ۔