ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرنس محی الدین بلوچ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی 

143

کوئٹہ، 7 مئی (اے پی پی )؛  ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرنس محی الدین بلوچ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی  وزیر اعلئ بلوچستان جام کمال خان کی مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت  مرحوم پرنس محی الدین بلوچ کی نماز جنازہ میں صوبائی وزراء و اراکین پارلیمنٹ، سینیٹرز، قبائلی عمائدین اور عوام کی کثیر تعداد میں شرکت  مرحوم کی نماز جنازہ رکن قومی اسمبلی سید محمود شاہ نے پڑھائی۔  مرحوم پرنس محی الدین کی انکے آبائی  شاہی قبرستان قلات میں تدفین کردی گئی۔   مرحوم پرنس محی الدین بلوچ ایک زیرک اور محب وطن سیاستدان تھے ۔ وزیراعلی بلوچستان کی گفتگو  مرحوم کی پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جام کمال خان  وزیراعلی بلوچستان کی مرحوم کی قبر پر دعا، ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی  مر حوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی شاہی در بار قلات میں جا ری ہے۔