صحت کارڈ لوگوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے :رفعت انجم

32

 پشاور،07 مئی (اے پی پی ): ترجمان پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی رفعت انجم کا کہنا ہےکہ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہاسپیٹل میں  بہت  سے لوگوں کا سہولت کارڈ کے ذریعے علاج کیا جا رہا ہے یہ امراض قلب کا ہوسپیٹل ہےامراض قلب کا علاج لوگ بہت مشکل سے کرواتےتھے لیکن پشاورکے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہاسپیٹل میں یہ علاج مفت سہولت کارڈ کے ذریعے لوگوں کو میسر ہے غیریب  لوگوں کے لیے ایک امراض قلب کا علاج کروانا بہت مشکل تھا لیکن اب سہولت پروگرام کے ذریعے سے یہ بہت آسان ہوگیا ہے ترجمان پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی رفعت انجم کا  مزید کہنا ہےکہ  صحت کارڈ لوگوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے ۔

عام شہروں کا کہنا ہے کہ سہولت کارڈ کے زریعے سے ایک غیریب آدمی کی زندگی آسان ہوگی ہے۔