پاکستان کوسٹ گارڈز  کی پسنی میں کارروائی ،  1580کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مدکرلی،  ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز

32

کوئٹہ،3جون  (اے پی پی):پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے پسنی میں کارروائی کر کے 1580کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآ مدکرلی۔

 ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیئے۔گزشتہ رات موبائل گشت کے دوران شیری شیپ کے علاقے میں ایک مشکوک نقل و حرکت کاتعاقب کیا گیا۔موبائل گشت کودیکھ کر اسمگلرز رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اونٹوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔9 لد ھے اونٹوں کی تلاشی کے دوران1580 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مدکرلی گئی ہے، یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں تقریبا 5کروڑ21لاکھ ڈالرز کے لگ بھگ ہے،برآمد شدہ منشیات کو تحویل میں لیکرمزیدتفتیش جاری ہے جبکہ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

واضح رہے کہ گوادر میں 2013 سے 2017 تک انسداد منشیات کی روک تھام کے حوالے سے مخبروں کی مصدقہ اطلاعات پراے این ایف کامیاب کاروائیاں کرتی رہی لیکن 2018 میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے اعلی افسران کے احکامات کی روشنی میں ساحلی ضلع گوادرمیں ہر قسم کے منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل اور متحرکانہ کردار ادا کرنا شروع کیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنا شروع ہو گئے ہیں۔پاکستان کوسٹ گارڈز اور پاکستان کسٹم ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور اسمگلنگ کی روک تھام میں اپنا کردار بھرہور طریقے سے ادا کر رہی ہے۔