انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کا ضلع خیبر جمرود شاہ کس کا دورہ۔

35

پشاور، 30جولائی(اے پی پی): آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ منشیات فروشی سمیت جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں بھرتی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ منشیات فروشی نے ہمارے معاشرے کو کھوکھلا کردیا ہے جبکہ ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کو تباہی سے دوچار کیا جارہا ہے جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمرود پولیس اہلکاروں اور نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم میں منشیات کے خلاف بہترین کاروائیوں پر تقسیم اسناد اور نقد انعامات کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

 معظم جاہ انصاری نے جمرود ایس ایچ او اکبر آفریدی اور انکے ٹیم ایڈیشنل ایس ایچ او ماجد خان،ایڈیشنل ایس ایچ او زولفقار،عدنان آفریدی اور دیگر کو بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا اور انکی کارکردگی کو سراہا ۔

معظم جاہ انصاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمرود پولیس نے این ای ٹی ٹیم کے ساتھ کم وقت میں منشیات فروشی کے خلاف کامیاب کاروائیاں کی ہیں جو قابل تحسین ہے۔

 سی سی پی او پشاور عباس احسن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض بھی انکے ہمراہ تھے۔

گزشتہ کچھ دنوں میں جمرود پولیس نے کئی بڑے بڑے ،اہم منشیات فروشوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کرکے مقدمات درج کرکے منشیات قبضے میں لیکر سرکاری مال خانے میں جمع کردیا گیا ہے۔