سکھر:ایس ایس پی ظفر اقبال کی درگاہ حضرت سید گل شاہ غازی کے سالانہ عرس مبارک میں  شرکت،درگاہ پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

33

سکھر،14جولائی(اے پی پی): ایس ایس پی خیرپور ظفر اقبال ملک نے درگاہ حضرت سید گل شاہ غازی کے سالانہ عرس مبارک میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، درگاہ کے خدمتگار سید پرویز علی شاہ نے ایس ایس پی کا والہانہ استقبال کیا اور سندھی ثقافت ٹوپی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔

اس موقع پر سید پرویز علی شاہ نے خیرپور پولیس کی جانب سے امن امان قائم کرنے پہ ایس ایس پی کو شیلڈ پیش کی اور انکی خدمات کو سراہا۔ایس ایس پی ظفر اقبال ملک  نے درگاہ پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ اولیاءکی دھرتی ہے انکی اسلام کے لئے دی گئی قربانیاں قابل ستائش اور آنے والے نسلوں کیلیے مشعل راہ ہیں،بزرگان دین کی اسلام کی سربلندی کےلئے کوششیں قابل تعریف ہیں ،بزرگان دین نے انسانیت کے فلسفہ کو فروغ دیا۔

عرس مبارک میں درگاہ حضرت سید پیر حیات شاہ جیلانی کہ سجادہ نشین پیر سید ذوالفقار علی شاہ نے بھی شرکت کی۔