ملتان، 23 جولائی (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر کی جانب سے عید الاضحٰی کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کو سٹی تھیم پارک کا تفریحی دورہ کروایا گیا۔ تفریحی دورے کےدوران بچوں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔ بچے پارک میں ٹرین سواری، گھڑ سواری اور جھولوں سے لطف اندوز ہوئے۔ پارک میں موجود شیر، ہرن، زیبرا اور دیگر جانوروں کو قریب سے دیکھ کر بچوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
تفریحی دورے کے دوران بچوں کے لئے ریفریشمنٹ برگر، آئسکریم، جوس کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔