وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن رہا ہے ۔عمران خان بطور وزیراعظم آئینی مدت کا آخری دن بھی مکمل کریں گے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

8

لاہور 30 جولائی (اے پی پی ): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو آگے اور اپوزیشن پیچھے لیکر جانا چاہتی ہے ۔عمران خان بلاتفر یق احتساب کے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے سیاسی مخالفین ملکی ترقی کو بر یک لگانے کیلئے انتشار پیدا کر نا چاہتے ہیں ۔ کر پشن کا خاتمہ ‘بلاتفر یق شفاف احتساب ملک وقوم کیلئے لازم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی  سردار دوست محمد مزاری سے ملاقات کے دوران کیا ۔گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں جا رہا ہے تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں حکومت اداروں کی مضبوطی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے  وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن رہا ہے ۔عمران خان بطور وزیراعظم آئینی مدت کا آخری دن بھی مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین صبر کے ساتھ عام انتخابات کا انتظار کریں حکومت ہر شعبے میں شفافیت اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے۔اس موقع پرڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی  سردار دوست مزاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے احتجاج سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں عوام اپوزیشن نہیں حکومتی بیانہ کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار حکومت اداروں میں اصلاحات لا رہی ہے۔