وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خا ن کی میڈیا سے گفتگو

51

بارکھان30جولائی ( اے پی پی )وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خا ن نے کہاہے کہ ہماری زندگی میں والدین کا اہم کردار ہے یہ وہ خلا ہے جو زندگی بھر کبھی پورا نہیں ہوگا صوبے میں صحت اور تعلیم کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر پیکچ لے کر آرہے جس سے صوبے میں صحت اور تعلیم میں مزید بہتری آئے گی اگلے ایک سے ڈیڑھ سال میں وفاق اور صوبہ مل کر 20ارب روپے لگارہے ہیں جس سے رکھنی،بارکھان سمیت صوبے کے ہسپتالوں کو مزید جدید سہولتیں فراہم ہوگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بارکھان میں صوبائی وزیرخوراک سردار عبدالرحمن کھیتران سے ان کی والدہ کی وفات پراظہارتعزیت کے بعد میڈیا گفتگوکرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ہمراہ صوبائی وزراءتھے ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبائی وزیر عبدالرحمن کھیتران اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاکرئے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے صوبے میں صحت اور تعلیم کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر پیکچ لے کر آرہے جس سے صوبے میں صحت اور تعلیم میں مزید بہتری آئے گی اگلے ایک سے ڈیڑھ سال میں وفاق اور صوبہ مل کر 20ارب روپے لگارہے ہیں جس سے رکھنی،بارکھان سمیت صوبے کے ہسپتالوں کو مزید جدید سہولتیں فراہم ہوگی اسی طرح ٹراما سینٹرز اور بنیادی مراکز صحت کے سینٹروں میں نمایاں تبدیلیاں آئیگی بنیادی سرجری اور ایمرجنسی نوعیت کے مسائل مریضوں کے قریبی صحت کے مراکز میں ان کی دہلیز پر حل ہوسکے گے تاکہ انہیں دور دراز علاقوں سے کوئٹہ اور کراچی وغیرہ جانا نہ پڑے۔ ٹیلی میڈیسن کا آغاز بھی جلد بارکھان میں کریں گے اس پہلے مکران اور دکی میں ٹیلی میڈیسن کامیابی کے ساتھ چل رہے ہیں کہی صحت کی جدید سہولتیں فراہم ہوئی اور کہی بہت جلد شروع ہونگے صوبے میں سڑکوں کے حوالے سے اقدامات اٹھارہے ہیں بارکھان سے رکنی اور کوہلوو سبی میں ایک اچھی طرز کا شاہراہ زیر تعمیر ہے جبکہ کوئٹہ سے کراچی اور کوئٹہ سے پنجاب کے شاہراوں پر بھی بہت جلد کام شروع کیا جائے گا رکھنی کو مختلف علاقوں سے منسلک کررہے ہیں جو اگلے 5سال کے بعد صوبے کا ایک اہم علاقہ اور صنعتی شہر بننے جارہا ہے یہاں سوئی ڈیرہ بگٹی،کوہلو،دکی،لورالائی،پنجاب سمیت مختلف علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کا مرکزہے بارکھان اور رکھنی سمیت صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں بی آر سی، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالز،کلچرل پروگروامز،یونیورسٹیزاور دیگر چیزیں لیکر آرہے ہیں جس سے مقامی لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا ہماری کوشش ہے کہ عوام کے بنیادی اور اجتماعی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں بارکھان پریس کلب کے لئے سرکاری بلڈنگ کی ڈائزین بنا کر حلقے کے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کو دیں انشاللہ بنائیں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ سینٹر دانش کمار،صوبائی مشیرخان محمد لہڑی، ممبر صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری،پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم زاہدسلیم، ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ،سیکورٹی انچارج نوید عالم ودیگر موجود تھے۔