آئیں مل کر عہد کریں کہ پاکستان کو آگے بڑھانے میں اپنا اپنا کردار ادا کرینگے؛ صوبائی پارلیمانی سکریٹری ندیم قریشی کا یوم آزادی پر پیغام

17

لاہور ،14 اگست(اے پی پی): صوبائی پارلیمانی سکریٹری برائے انفارمیشن اینڈ کلچر ندیم قریشی   نے   یوم آزادی  پر  اپنے  پیغام میں   کہا  ہے  کہ اہل وطن کو 14 اگست یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم دعاگو ہیں کہ آنیوالا ہر دن پاکستان کے مثبت اور روشن چہرے کو مزید نکھارے۔

صوبائی پارلیمانی سکریٹری نے کہا کہ آئیں ہم سب مل کر عہد  کریں کہ پاکستان کو آگے بڑھانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔