لاہور، 13 اگست(اے پی پی): صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت عنصر مجید نیازی نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دے کر یہ ملک حاصل کیا جس میں نہ صرف ہم آزاد معاشرہ کی حیثیت سے آواز اٹھا سکتے ہیں بلکہ اپنی مرضی سے زندگی بسر کر رہے ہیں ،ہمیں قائد اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ملک کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے اور ہمیں اللہ کے حضور شکر بجا لانا چاہیئے کہ ہم ایک آزاد اور خود مختار ملک میں سانس لے رہے ہیں ۔











