تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام ، ممبران امن کمیٹی پائیدار امن کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کریں:ڈی سی بہاولنگر

18

بہاولنگر،13 اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا ہے کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی ضلع بھر میں پائیدار امن کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

جمعہ کو یہاں امن کانفنرنس سے خطاب  میں ان کا کہنا تھا کہ  بہاولنگر ضلع پر امن ہے اور یہاں کے لوگ امن پسند ہیں،  اتحاد یگانگت اور  بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کے لئے علماء کرام اپنا کردار ادا کریں اور منبر و محراب سے امن، بھائی چارہ، اور اتحادویگانگت کا پیغام دیں۔ہم نے اتحاد اور بھائی چارہ کی فضا قائم رکھنی ہے تاکہ ملک دشمن عناصر  مذموم مقا صد حاصل نہ کر سکے.

اس موقع پر  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  محمد ظفر بزدار نے اظہار خی کہ محرم کے جلوس  اور مجالس مقامات  کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیاہے. محرم جلوس اور مجالس مقامات پر پولیس فورس اور رضاکار مامور ہیں۔

  امن سیمنار سے  مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور دیگر مقررین نے  اظہار خیال کرتے یوئے کہا کہ   کہ خطے میں امن وامان کی فضا قائم  ہے منبر و محراب سے سے امن، بھائی چارہ، اتحاد اور یگانگت کا درس دیا جارہا ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار، ضلع بھر کے انتظامی و پولیس افسران اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، صدر بار  محمود حسین نجف، انجمن تاجران اور ممبران امن کمیٹی موجود تھے..