بوریوالا ، 07 اگست ( اےپی پی): ڈی ایس پی بورے والا حاجی محمد اشرف تبسم نے تھانہ صدر بورے والا میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بورے والا اور اسکے گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ کو چند ہی روز میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ان وارداتوں میں ملوث تین مختلف گینگز کے سرغنہ سمیت9 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے وارداتوں کے دوران لوٹی گئی رقم،موبائل فونز،موٹر سائیکل اور بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ان گینگز کا تعلق بہاولپور،چشتیاں،چیچہ وطنی،ساہیوال اور بورے والا سے ہے جو کہ درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔











