کراچی، 23 اگست (ا ے پی پی ): بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور سندھ کالجز ڈیپارٹمنٹ نے غریب طلباءکی مالی مدد کیلئے پیرکے روزمفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے تاکہ بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھانے والے خاندانوں کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں۔
سندھ کے ڈائریکٹر جنرل کالجز ، پروفیسر غلام مصطفی چرن اور بی آئی ایس پی کے ڈائریکٹر جنرل نوید اکبر نے ایم او یو پر دستخط کیے ،اس موقع پر سیکریٹری کالجز ، خالد حیدر شاہ اور بی آئی ایس پی کی ڈائریکٹر جنرل (سندھ چیپٹر) فوزیہ بشارت سمو بھی موجود تھی ۔
مفاہمتی یادداشت کا مقصد بی آئی ایس پی اور کالجوں کے محکمہ تعلیم میں شراکت داری کو فروغ دینا ہے تاکہ صوبہ میں وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت شریک ذمہ داری کیش ٹرانسفر (سی سی ٹی) کا موثر نفاذ بی آئی ایس پی کے بچوں کی اعلی ثانوی / انٹرمیڈیٹ سطح کی تعلیم کے فروغ کے لیے فائدہ اٹھانے والے خاندان مجوزہ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن سی سی ٹی پروگرام سب سے زیادہ کمزور اور پسماندہ خاندانوں سے انسانی سرمائے کی ترقی میں سرمایہ کاری کے لیے قابل عمل آپشن کے طور پر کام کرے۔











